Friday, 27 October 2017

بھارت نے کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی مانگ لی، ماں کو ویزہ دینے کی درخواست

0 comments


بھارت نے کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی مانگ لی، ماں کو ویزہ دینے کی درخواست

بھارت نے کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی مانگ لی، ماں کو ویزہ دینے کی درخواست

پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارتی وزیرخارجہ سےہونیوالی ملاقات پرخواجہ آصف کو بریفنگ،بھارت سے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ اورکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھایا ہے۔میڈیا رپورٹس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر2017ء ):وزیرخارجہ خواجہ آصف سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے ملاقات کی،جس میں سہیل محمود نے بھارتی وزیرخارجہ سے ہونیوالی ملاقات پر بریفنگ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ خواجہ آصف سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے ملاقات کی۔انہوں نے وزیرخارجہ کوبریفنگ میں بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیراور ایل اوسی پرفائرنگ کے ایشوکواٹھایا ہے۔
بھارت سے ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرشدید احتجاج کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ بھی اٹھایا ہے۔ سہیل محمود نے بتایاکہ بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیوکیلئے قونصلررسائی مانگی ہے۔بھارتی وزیرخارجہ نے کلبھوشن یادیوکی ماں کوویزہ دینے کی درخواست کی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔