ہرنائی، گاڑی میں نصب دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے اے این پی کے رہنما بھائی سمیت جاںبحق


کوئٹہ ۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2017ء)ہرنائی کے علاقے میںگاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اے این پی کے رہنما بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے بتایا کہ جمعہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اوران کابھائی عبدالخالق جاںبحق ہوگئے۔
دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ انہوںنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی میںنصب کیا گیا تھا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ لیویز نے نعشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا۔ اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اوران کے بھائی عبدالخالق پشین میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے جلسے میںشرکت کیلئے جارہے تھے کہ گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔