قندیل بلوچ پر بننے والی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: اسکینڈل کوئین اور سوشل میڈیا سے مقبولیت حاصل کرنیوالی قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ وڈیوز اور بعد ازاں غیرت کے نام پرقتل سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر باغی کے نام سے فلم بن رہی ہے اور صبا قمر نے قندیل بلوچ کا کردار ادا کیا ہے، اس فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قندیل بلوچ اپنی سوشل میڈیا پر وڈیوز کی وجہ سے مشہور ہو ئی تھیں، انہی کی کاپی کرتے ہوئے صبا قمر نے بھی فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا ہے، جس کے الفاظ ’’تم سب گندے ہو‘‘ کو سوشل میڈیا ہیش ٹیگزبھی ٹاپ ٹرینڈ بن رہاہے۔










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔