Friday, 7 July 2017

سالگرہ کے لیے نوربخاری کی پیرس یاترا

0 comments

سالگرہ کے لیے نوربخاری کی پیرس یاترا


اداکارہ اور ٹی وی میزبان نور بخاری ان دنوں اپنی پیاری سی بیٹی فاطمہ کے ہمراہ پیرس میں تعطیلات منا رہی ہیں۔ نور نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ بھی منائی ۔ ایفل ٹاور اور خوشبوؤں کے شہر پیرس میں دیگر مقامات پر بیٹی کے ہمراہ تصاویر نور نے مداحوں کے لیے اپنے انسٹا گرام پیج پر شیئر کی ہیں۔ آپ بھی دیکھیے
Noor paris
noor paris1
noor paris2noor paris3noor paris4noor paris5noor paris6noor paris7noor paris8Email This Post

:ٹیگز

birthday ,  instagram ,  Noor Bukhari ,  noor bukhari with daughter ,  PARIS ,  social media

انوشکا شرما نے سیجل کے حوالے سے اہم بات بتادی

0 comments

انوشکا شرما نے سیجل کے حوالے سے اہم بات بتادی


نئی دہلی : بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ کچھ ماہ قبل فلم ”جب ہرے مٹ سیجل “کی شوٹنگ ختم ہونے کی باوجود وہ اپنے سیجل کے کردار سے باہر نہیں نکلی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ ماہ قبل فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کی باوجود وہ ابھی تک سیجل کے کردار میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سیجل مجھے چھوڑ رہی ہے وہ ابھی تک مجھ سے جڑی ہے، فلم کی کہانی پنجابی گائیڈ اور گجراتی لڑکی کے گرد گھومتی ہے ۔
فلم میں شاہ رخ پنجابی گائیڈ جبکہ انوشکا گجراتی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی.

سانحہ احمد پورشرقیہ،اوگرا نےشیل کپمنی کوذمہ دارقرار دیدیا

0 comments

سانحہ احمد پورشرقیہ،اوگرا نےشیل کپمنی کوذمہ دارقرار دیدیا


بہاولپور : سانحہ احمد پور شرقیہ میں اوگرا نے شیل کمپنی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے آئل کمپنی پر ایک کروڑ روپے 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق شیل کپمنی کا آئل ٹینکر غیر معیاری تھا، جب کہ حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ بھی فوری حرکت میں نہ آئی۔
20170707T064503Z_1_LYNXMPED660EC_RTROPTP_3_PAKISTANTANKER
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سانحہ کی ذمہ دار آئل کپمنی شیل ہے، اوگرا نے آئل کپمنی شیل پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ نہیں بنایا، آئل ٹینکر بھی معیار کے مطابق نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل کمپنی جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے ادا کرے، زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Bwp Injured Hospital Pkg 25-06
عائد کردہا قوانین کے مطابق 50ہزار لیٹر تیل لے جانے کیلئے 5 ایکسل کا ٹیکر لازمی ہے، جب کہ حادثے کا شکار ٹینکر چار ایکسل کا تھا۔ شیل کمپنی نے اوگرا قوانین پر عمل درآمد بھی نہیں کیا، شیل نے اوگرا کی جانب سے لاگو دیگر قوانین بھی پورے نہیں کیے، آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ آئل کپمنی شیل تمام ہدایات کو فوری طور پر یقینی بنائے، دیگر اثناء غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سماء

Thursday, 6 July 2017

Ishaq Dar Ne Kis Khatoon Siyasatdan Se Shadi Kar Rakhi Hai

0 comments

Ishaq Dar Ne Kis Khatoon Siyasatdan Se Shadi Kar Rakhi Hai


newsnewsnews

Hindustan Ke Muqable Mein Pakistan Ke Paas Kitne Warheads Nikal Aye

0 comments

Hindustan Ke Muqable Mein Pakistan Ke Paas Kitne Warheads Nikal Aye



newsnews

پاکستان نے بھارت کو تجارتی راہداری میں شامل کرنے کا افغان مطالبہ مسترد کردیا

0 comments

پاکستان نے بھارت کو تجارتی راہداری میں شامل کرنے کا افغان مطالبہ مسترد کردیا

بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز چلائے اور ہم انہیں تجارتی رعایت دیں یہ ممکن نہیں، وزیراعظم نوازشریف : فوٹو : فائل
بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز چلائے اور ہم انہیں تجارتی رعایت دیں یہ ممکن نہیں، وزیراعظم نوازشریف : فوٹو : فائل
دوشنبے: 
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت مظلوم نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کرے اور ہم انہیں تجارتی رعایت دیں یہ کسی صورت ممکن نہیں۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کا سہہ فریقی سربراہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر اشرف غنی اور تاجک صدر امام علی نے شرکت کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کے خواہاں ہیں
اجلاس اس وقت بے نتیجہ ثابت ہوا جب افغانستان نے سہہ فریقی تجارتی راہداری میں بھارت کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور زیادتی کررہا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جائے اور ہم بھارت کو تجارتی رعایت دیں یہ کسی صورت ممکن نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کاسا منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی ملے گی
نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک بھارت کو تجارتی رعایت نہیں دی جاسکتی تاہم ہم نے افغانستان کو راستہ دے رکھا ہے اس کے سامان کی ترسیل کو نہیں روکا جائے گا۔

کپل شرما کا شو ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گیا

0 comments

کپل شرما کا شو ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گیا


ممبئی: کپل شرما کے شو کا شمار کچھ عرصہ پہلے تک بھارت کے پسندیدہ ترین شوز میں ہوتا تھا اور شو نے مقبولیت میں باقی تمام پروگرامز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا لیکن رواں سال اپریل میں کپل اور سنیل گروور کے درمیان جہاز میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے شو کی مقبولیت کا گراف نیچے گرا دیا تاہم کپل کی کڑی محنت اور کوششوں کے بعد شو دوبارہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا لیکن ایک بار پھر ان کا شو مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں شو میں بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے اہم ارکن کمار وشواس، مشہور بھارتی شاعرہ شبینہ ادیب اور ڈاکٹر راحت ایندوری مدعو تھے۔ اس دوران شو کو مزیدار بنانے کیلئے کمار وشواس نے خواتین کے خلاف مذاق میں چند نازیبا کلمات کہنے شروع کرد ئیے جس کے باعث شو میں موجود خواتین کی سخت دل آزاری ہوئی۔ کمار وشواس کے اس عمل نے بھارتی خواتین کو مشتعل کر دیا اور وہ ان کے خلاف میدان میں اتر آئیں۔ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کمار وشواس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے کپل شرما کے شو پر بھی کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا انہیں سوچ سمجھ کر مہمانوں کو شو میں مدعو کرنا چاہئے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں

امریکا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے دی

0 comments

امریکا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے 4 جولائی کے روز امریکی یومِ آزادی کے موقعے پر اپنے نئے آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا۔ (فوٹو: فائل)
شمالی کوریا نے 4 جولائی کے روز امریکی یومِ آزادی کے موقعے پر اپنے نئے آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا۔ (فوٹو: فائل)
نیویارک: 
اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کا بھرپور اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا، شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں جلد ہی ایک نئی قرارداد پیش کرے گا جبکہ انہوں نے شمالی کوریا پر مزید تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔
واضح رہے کہ تمام تر بین الاقوامی پابندیوں اور شدید عالمی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا نے میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اسی تسلسل میں 4 جولائی 2017 کے روز شمالی کوریا کی جانب سے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا گیا جسے اس کے سربراہ کِم جونگ اُن نے ’’خبیث امریکا کے یومِ آزادی پر تحفہ‘‘ کہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں   ہمارا نیا میزائل خبیث امریکا کے یوم آزادی پر تحفہ ہے، شمالی کوریا

نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے آئی سی بی ایم کا تجربہ کرکے اس مسئلے کا سفارتی حل تقریباً ناممکن بنادیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اس ہنگامی اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اور اتحادیوں کے دفاع کی خاطر مکمل عسکری صلاحیت استعمال کرنے کےلیے بالکل تیار ہے۔
اس موقعے پر اقوامِ متحدہ میں فرانسیسی سفیر نے بھی شمالی کوریا کے خلاف نئی قرارداد کی حمایت کا عندیہ ظاہر کیا۔ البتہ روس نے اس آئی سی بی ایم تجربے کی مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
روسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب نے کہا کہ بیجنگ کےلیے بھی شمالی کوریا کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں لیکن چین اور روس کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ امریکا جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام نصب کرنے سے باز رہے جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا اپنی مشترکہ فوجی مشقیں روک دیں جو انہوں نے شمالی کوریا کے قریب جاری رکھی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور فرانس کے علاوہ روس اور چین بھی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ہیں یعنی وہ شمالی کوریا کے خلاف کسی نئی قرارداد کو ویٹو بھی کرسکتے ہیں۔

پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے، دفترخارجہ

0 comments

پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے، دفترخارجہ

کالعدم حقانی گروپ پاکستان میں نہیں افغانستان سے چلایا جارہا ہے، ترجمان دفترخارجہ : فوٹو؛ فائل
کالعدم حقانی گروپ پاکستان میں نہیں افغانستان سے چلایا جارہا ہے، ترجمان دفترخارجہ : فوٹو؛ فائل
اسلام آباد: 
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے طالبان اور دہشت گردی کے دیگر تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے کالعدم حقانی گروپ افغانستان سے چلایا جارہا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، کئی کشمیری نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں حریت رہنماؤں کو نماز عید کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنے کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان ان تمام مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پوری امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے جب کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی ہے امریکا کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو دہشت گردقرار دینا بلاجواز ہے۔

پاک فضائیہ مکمل خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے، ایئرچیف مارشل

0 comments

پاک فضائیہ مکمل خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے، ایئرچیف مارشل

ایوی ایشن سٹی کا قیام دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے، ترجمان پاک فضائیہ: فوٹو: فائل
ایوی ایشن سٹی کا قیام دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے، ترجمان پاک فضائیہ: فوٹو: فائل
کامرہ: 
ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ مکمل خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے اورایوی ایشن سٹی کے قیام سے اس شعبے میں بہتری کے ساتھ معاشی ترقی بھی ہوگی۔

چیف آف دی ائیراسٹاف ائیرچیف مارشل سہیل نے ایوی ایشن سٹی کے قیام کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے دفاعی وژن کے تحت ایوی ایشن سٹی کا قیام عمل میں آیا، ایوی ایشن سٹی کے قیام سے اس شعبے میں بہتری کے ساتھ معاشی ترقی بھی ہوگی۔  ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ مکمل خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاک فضائیہ انجینیرنگ میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے اور ایرواسپیس اینڈایوی ایشن کیمپس آف ایئر یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لارہے ہیں۔ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں میڈیکل ایئر یونیورسٹیز بھی قائم کی جارہی ہیں، ایئر یونیورسٹی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردارادا کررہی ہے جب کہ مضبوط دفاع کیلیے ایسے اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل ایوی ایشن سٹی کے قیام کے سنگِ بنیاد رکھنے کی پْروقارتقریب ہوئی، وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جب کہ چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل سہیل امان تقریب میں موجود تھے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایوی ایشن سٹی کا قیام دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے، ایوی ایشن سٹی میں ہوا بازی سے متعلقہ اعلیٰ تعلیم اورتحقیق و ترقی کے شعبہ جات بنائے جائیں گے، ایوی ایشن سٹی کے قیام کا مقصد ہوا بازی میں جدید تکنیکی اورتحقیقی امورمیں ترقی کرنا ہے اورایوی ایشن سٹی کے شعبہ جات میں ایوی ایشن ڈیزائننگ کی  تحقیق شامل ہے جب کہ ایوی ایشن سٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اوردیگراداروں کے طلبا بھی مستفید ہوسکیں گے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایروسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس آف ائیر یونیورسٹی کا بھی قیام سمیت ہوا بازی اورجہازسازی سے متعلقہ “صنعت اور تعلیمی” اداروں میں مربوط الحاق قائم کیا جائے گا جب کہ ملکی ساختہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کی پیداوارکی طرف اہم پیش رفت ہے۔

Bilawal Ke Bad Asifa Ke Bhi Walid Se Jhagray Ka Inkeshaf

0 comments

Bilawal Ke Bad Asifa Ke Bhi Walid Se Jhagray Ka Inkeshaf



amazing, interesting, latest, latest updates, news, latest news, daily bites,, islamic, technology, showbiz, spamazing, interesting, latest, latest updates, news, latest news, daily bites,, islamic, technology, showbiz, sports, horoscope,supports, horoscope,"amazing,

India Ka Jangi Tiyara Gir Kar Tabah

0 comments

India Ka Jangi Tiyara Gir Kar Tabah



news

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈالر 116 روپے کرنے کا مشورہ دے دیا

0 comments

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈالر 116 روپے کرنے کا مشورہ دے دیا

امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی عارضی ثابت ہوئی اور اب اس میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ (فوٹو: فائل)
امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی عارضی ثابت ہوئی اور اب اس میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ (فوٹو: فائل)کراچی: 
اگرچہ گزشتہ روز کی گراوٹ کے بعد آج روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہونے لگا اور آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا کاروبار کا آغاز 107 روپے 80 پیسے سے ہوا لیکن صرف دو گھنٹے میں اس کی قیمت 108 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی۔
روپے کی قدر میں تیز رفتار کمی پر وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بھی اختلافات سامنے آچکے ہیں کیونکہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی کو ملک میں جاری سیاسی بحران کا نتیجہ قرار دیا لیکن اسٹیٹ بینک کے مطابق ایسا بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں کمی کے باعث ہوا تھا اور یہ ایک مثبت رجحان ہے۔

صنم بلوچ اور انوشکا شرما کے درمیان مماثلت اتنی زیادہ ہے کہ فرق کرنا مشکل ہے؛فوٹوفائل

0 comments

صنم بلوچ اور انوشکا شرما کے درمیان مماثلت اتنی زیادہ ہے کہ فرق کرنا مشکل ہے؛فوٹوفائل
ممبئی: کہتے ہیں دنیا میں ایک جیسی شکل کے سات افراد موجود ہوتے ہیں تاہم یہ کتنا سچ ہے اس بارے میں کہنا کافی مشکل ہے، پاک بھارت میں ایک جیسی شکل کے تونہیں لیکن ایک دوسرے سے بے انتہا مشابہت رکھنے والے اداکار موجود ہیں جن کے درمیان حیرت انگیز مماثلت کسی کو بھی حیرت میں مبتلا کرنے کیلئے کافی ہے۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ اورمیزبان صنم بلوچ سے کون واقف نہیں تاہم آج کل بھارت میں صنم اپنی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں بلکہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما سے بے انتہا مشابہت کے باعث مقبول ہیں، دونوں اداکاراؤں کے چہروں کے نقش و نگار کے درمیان اتنی زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ فرق کرنا مشکل ہے۔


Gulukara Gul Panra Ne Maroof Comedian Aman Ullah Aur Iftikhar Thakur Ko

0 comments

Gulukara Gul Panra Ne Maroof Comedian Aman Ullah Aur Iftikhar Thakur Ko


newsnews

Wednesday, 5 July 2017

قندیل بلوچ پر بننے والی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل

0 comments

قندیل بلوچ پر بننے والی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل

فلم کے ٹریلر میں صبا قمر کی شاندار اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیاجارہا ہے۔ فوٹو : فائل
فلم کے ٹریلر میں صبا قمر کی شاندار اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیاجارہا ہے۔ فوٹو : فائل
 لاہور: اسکینڈل کوئین اور سوشل میڈیا سے مقبولیت حاصل کرنیوالی قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ وڈیوز اور بعد ازاں غیرت کے نام پرقتل سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر باغی کے نام سے فلم بن رہی ہے اور صبا قمر نے قندیل بلوچ کا کردار ادا کیا ہے، اس فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قندیل بلوچ اپنی سوشل میڈیا پر وڈیوز کی وجہ سے مشہور ہو ئی تھیں، انہی کی کاپی کرتے ہوئے صبا قمر نے بھی فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا ہے، جس کے الفاظ ’’تم سب گندے ہو‘‘ کو سوشل میڈیا ہیش ٹیگزبھی ٹاپ ٹرینڈ بن رہاہے۔