کراچی میں ہیٹ ویو: آج گرم ترین دن دہنے کا امکان
کراچی:شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچاہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہیٹ ویو کا گرم ترین دن ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ ہفتے سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کےباعث محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ بھی جاری کررکھا ہے، شہر میں آج بھی ہیٹ ویو برقرار ہے اور موسم شدید گرم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں بند ہوچکی ہیں اور بلوچستان سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب کم ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں دن ایک بجے درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، دن میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہے گا اور شام کے وقت نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتا ہے اور موجودہ ہیٹ ویو کا آج گرم ترین دن ہوسکتا ہے جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت مزید 5 روز تک برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور بالخصوص موٹرسائیکل سواروں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سےباہر نہ نکلیں اور باہر نکلنے کی صورت میں گیلا کپڑا سرپر رکھیں تاکہ دھوپ کی شدت سےمحفوظ رہا جاسکے۔










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔